بھارت میں آئندہ ہفتے سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگا

377

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ویکسینیشن کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔

امریکا کے بعد کورونا وائرس کی دوسری لہر سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بھارت ہے۔ بھارت میں کورونا ویکسینیشن رواں ماہ 16 جنوری سے شروع کی جائے گی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسینیشن مہم کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے پہلے مرحلے میں 3 سو ملین شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ویکسین ان افراد کو لگئی جائے گی جن کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔