کراچی والوں کیلیے خوشخبری

486

وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی، اگست میں گرین لائن آپریشنل ہوجائے گی اور گرین لائن سے جدید ٹرانسپورٹ نظام چلتا نظرآئے گا.

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گورنر سندھ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کراچی میں جولائی، اگست 2021 میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام چلتا ہوا نظر آئیگا.

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے کراچی کو اس کا حق نہیں ملا لیکن کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے گا، پپری تک متبادل ریلوے لائن ڈالی جائیگی، تجاوزات ہٹانے کا کام این ڈی ایم اے اس ہفتے سے شروع کردیگی اور نالوں کی صفائی اور تعمیر کے لیے ماڈلنگ کی جاچکی ہے.

وفاقی وزیراسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو 2 سال سے عمران خان سے پوچھ رہے تھے کہ کیا کیا جبکہ بلاول بھٹو49 سال بعد بھی کہہ رہے ہیں ہمیں کام کیلئے وقت چاہیے.