ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون،پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا

506

کراچی:کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوگیا۔بجلی کا بریک ڈاون کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں فنی خراب ہوئی ہے۔

کراچی کے تقریباً تمام علاقے ہی بجلی سے محروم ہیں، میٹروول، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، بفرزون، اختر کالونی، لیاری، ملیر، کھوکھرا پار، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، اورنگی، صدر سمیت شہر کا 80 فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

 ملک میں بجلی کی فراہمی رات پونے 12 بجے معطل ہوئی، حیدر آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، بہاولپور کے علاوہ بلوچستان کے  تمام اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔بجلی کی عدم فراہمی کے سبب انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہوگئی ۔

حکام کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ خرابی کہاں ہوئی ہے اور بجلی کی فراہمی کب تک بحال ہوگی۔