ترک اداکار عبدالرحمن غازی کا عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ، بچوں میں گھل مل گئے

1029

کراچی: تُرک ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل عرف عبدالرحمان غازی اور پروڈیوسر کراچی میں تھیلسیمیا کے شکار بچوں میں گُھل مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے تاریخی تُرک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے کردار عبد الرحمن غازی اور پروڈیوسر کمال تیکدن نے کراچی میں عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف دئیے اور ان کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی موجود تھے، ترک اداکار نے خوبصورت آواز میں تلاوت بھی کی اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کا عطیہ بھی دیا۔

عبدالرحمن غازی نے پاک ترک دوستی کے نعرے لگائے، اور پاک ترک مشاورت سے بننے والے پراجیٹ میں اداکاری کا عندیہ بھی دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا ہنا تھا کہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، پاکستان اور ترکی بھاٸی بھاٸی ہیں، انہوں نے کہا کہ میری ملاقات وزیراعظم سے ہوئی، جس میں ایک نئے پراجیکٹ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے، پچھلے تین مہینوں سے ہم ایک جواٸنٹ پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جو علامہ اقبال کی شاعری پر مشتمل ہیے۔

انہوں نے کہا کہ تھیلیسمیا کے مریضوں سے مل کر بہیت خوشی ہوٸی، انہوں نےکراچی کے دورے کی دعوت دینے پر عمیر ثنا فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر کاشف نے کہا کہ ہم ترک اداکار کا استقبال کرتے ہیں، ارطغرل غازی جیسے ڈراموں نے اسلامی تاریخ میں نئی روح پھونکی ہے،

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ الرحمان نے کہا کہ ہمارا جہاد فحاشی و عریانی کے خلاف ہے۔