جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدرآباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ

1034
جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدرآبادکے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی و رپورٹنگ ورکشاپ ہورہی ہے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام ناظمات زون اور نگران شعبہ جات کے لیے ایک روزہ تربیتی اور رپوٹنگ پروگرام دفتر جماعت لطیف آباد 6 نمبر میں منعقد کیا گیا۔جس میں ناظمات اور شعبوں کی ذمے داران نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔ ناظمہ ضلع رخسانہ کوثر نے گزشتہ سہہ ماہی کاضلعی جائزہ آئندہ کی پلاننگ تمام زونز اور شعبہ جات کی سہہ ماہی رپوٹس پر تبصرے تجاویز اور مشورے دیے۔ ضلعی نائب ناظمہ فراز کشور نے گفتگو میں تحریکی شعور کی تجدیداور سوشل میڈیا دعوتی کام کابہترین زریعہ کیسے کے عنوان پر خطاب کیا۔ ورکشاپ تعلقات عامہ کی ذمے دار مہناز امیرنے مثالی حلقہ کے عنوان پرتفصیلی گفتگوکی۔اس موقع پر بیٹھک اسکول کی تحسین باجی، نائب ضلع غزالہ زاہد، ناہید انیس ،تمام ناظمات زونز اور نگراں شعبہ جات موجود تھیں۔
تربیتی ورکشاپ