آ زاد کشمیر میں عدلیہ بحران کے حل کے لیے ’’تھرڈ آپشن‘‘

334

راولاکوٹ ( آ ن لائن ) آ زاد کشمیر میں عدلیہ بحران کے حل کے لیے ’’تھرڈ آپشن‘‘ سامنے آگیا ۔ ذرائع کے مطابق صدر آ زاد کشمیر مسعود خان کی طرف سے عدالت عظمیٰ کے قائم مقام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کو مستقل کرنے کی مخالفت اور اہم کا روباری شخصیت اور وسطی باغ سے متوقع امیدوار اسمبلی جو وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ہیں کہ قریبی رشتے دار اور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو روایت سے ہٹ کر عدالت عظمیٰ کا چیف جسٹس بنائے جانے کی کو ششوں کے بعد ’’تھر ڈ آ پشن ‘‘ کے طور پر پو نچھ سے تعلق رکھنے والے راولاکوٹ کے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم سینئر قانون دان سردار حفیظ ایڈووکیٹ کو آ زاد کشمیرعدالت عظمیٰ کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے، جس کا نو ٹیفکیشن رواں عشرے چیئر مین کشمیر کو نسل کی طرف سے جاری ہونے کی توقع ہے ۔