لیبیا کے وزیر داخلہ نے درپیش مشکلات کا اقرار کرلیا

232

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں وفاق حکومت کے وزیر داخلہ فتحی پاشا نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں وفاق حکومت کے زیر انتظام لیبیا کے مغربی حصے پر کنٹرول رکھنے والی مسلح ملیشیاؤں سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسی ملیشیاؤں کو غیر مسلح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہیں سیکورٹی اداروں میں ضم کیا جا سکتا ہے، تاہم اس منصوبے پر عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔فتحی پاشا نے واضح کیا کہ بعض گروپ طرابلس میں ایسے ذمے داروں کے حلیف بنے ہوئے ہیں، جن کا انٹیلی جنس اداروں پر کنٹرول ہے۔ وزیر داخلہ نے انٹرویو کے دوران خواہش کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے وقت میں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنا چاہتے ہیں۔