ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر جلد مکمل ہوگی، کامران بنگش

387

پشاور(جسارت نیوز)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گرائونڈ اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر وتزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی ان دونوں کرکٹ گرائونڈز کو تیار کیا جائے گا جہاں انٹرنیشنل کرکٹ میچ منعقد ہوں گے گزشتہ روز پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں ونٹر اسپورٹس میڈیا گالا کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پشاور کے عوام کے لئے جلد از جلد انٹرنیشنل کرکٹ کو لائیں اور اس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے میچ بھی پشاور میں منعقد ہوں تا کہ یہاں کے عوام کو نہ صرف قومی ہیروز بلکہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی براہ راست دیکھنے کا موقع ملے انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹ گرائونڈز کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جنہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔