بگ بیش لیگ، پرتھ اسکارچرز نے سڈنی تھنڈر کو 17رنز سے ہرا دیا

303

پرتھ(جسارت نیوز )آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز نے سڈنی تھنڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 17رنز سے ہرا کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے، سڈنی کی ٹیم 186 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جے رچرڈسن کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا، ہفتہ کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 34 ویں میچ میں پرتھ اسکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، کولن منرو 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، برینڈن ڈوگیٹ نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سڈنی تھنڈر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سام بلنگز نے 48 گیندوں پر 83 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔