محمود خان آئی جی پختونخوا کی کارکردگی سے ناراض

165

پشاور ( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آئی جی پولیس کی کارکردگی سے ناراض ہو گئے، جبکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا۔ محمود خان انسپکٹر جنرل پولیس ثنااللہ عباسی کے لامحدود اختیارات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے پولیس افسران کے تبادلوں و تقرر میں وزیراعلیٰ کو اعتماد تک میں نہیں لیا جبکہ قابل ترین افسران کو صوبہ بدر کر دیا گیا جس پر وزیراعلی ناراض ہو گئے اور وزیراعظم کو آئی جی پولیس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات کا عمل بھی رک گیا وزیراعلیٰ پولیس ایکٹ میں ترمیم کرنے کے خواہاں ہیں وزیراعظم نے نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی کی ذمہ داری وزیراعلی محمود خان کو سونپ دی۔