میلانوما: جِلد کے کیسنر کی خطرناک قسم

659

میلانوما جلد کے کینسر کی ایک قسم ہے۔ یہ عام نہیں ہے تاہم اگر اس کی سنگینی بڑھ جائے تو یہ ناقابلِ علاج ہوتا ہے۔ یہ کینسر جِلد سے پاقی اعضاء میں بھی پھیل سکتا ہے۔

میلانوما کے عوامل میں سورج کی حد سے زیادہ نمائش ، جلد کا سفید ہونا ، اور موروثی منتقلی شامل ہے۔ اس کینسر کی جلد تشخیص سے میلانوما کے مرض کا مناسب علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس وجہ سے متاثر شخص کی علامات پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

سورج کی نمائش کے خلاف مناسب تحفظ اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے کسی بھی شخص کو میلانوما کی مکمل روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔

کینسر کے مرحلے:

مرحلہ 0: کینسر صرف جلد کی بیرونی تہہ میں موجود ہوتا ہے۔

مرحلہ 1: کینسر 2 ملی میٹر تک موٹا ہوتا ہے۔ یہ ابھی تک دوسرے اعضاء کو متاثر نہیں کرتا۔

مرحلہ 2: کینسر کم از کم 1 ملی میٹر موٹا ہے لیکن 4 ملی میٹر سے بھی زیادہ موٹا ہوسکتا ہے۔ اس میں زخم ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی اور اس میں بھی یہ دوسرے اعضاء کو متاثر نہیں کرتا۔

مرحلہ 3: کینسر متاثرہ جگہ کے ایک یا ایک سے زائد قریبی جسمانی حصوں کو متاثر کرتا ہے اور اصل کینسر کی جگہ مخفی ہوجاتی ہے۔

مرحلہ 4: کینسر دور دراز کے جسمانی اعضاء میں پھیل جاتا ہے جیسے دماغ ، پھیپھڑوں اور جگر میں۔