ترکی کا امریکا سے تجارت بڑھانے کے لیے شکاگومیں تجارتی مرکز قائم

308

انقرہ: ترکی نے امریکہ کے کاروباری شہر شکاگو میں ٹریڈ سینٹر قائم کر دیا ہے، جس سے ترک برآمدکنندگان کو ایک نیٹ ورک فراہم کیا جائے گا جہاں وہ اپنی مصنوعات اور برانڈز کی نمائش کر سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن کا کہنا ہے  کہ گذشتہ سال ترکی کی امریکہ کو ایکسپورٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،ترکی اس بڑھتی ہوئی تجارت کے رجحان کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تجارتی معاہدے کئے جا سکیں۔

Image may contain: 3 people, people standing

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے بڑے ٹریڈنگ پارٹنرز میں حکومت ایکسپورٹرز کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی اور وزارت تجارت ہر چھوٹے بڑے تجارتی موقع کو ضائع کئے بغیر تاجروں کی مدد کرے گی۔

روحسار پیکجن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تجارت میں ہر روز ایک نئی جدت آ رہی ہے، پالیسی اور فیصلہ سازوں کے ساتھ ایکسپورٹرز کو ایک ہی میز پر بیٹھ کر پالیسی بنانا ہو گی تاکہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ترک وزیر تجارت نے مزید کہا کہ شکاگو امریکہ کے صنعتی شعبے کا پروڈکشن سینٹر ہے،ترکی جلد ہی چین اور بھارت میں ٹریڈ سینٹرز کھولے گا۔