وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکریٹری اچانک انتقال کرگئے

645

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کےپرائیویٹ سیکریٹری ظفراقبال انتقال کرگئے۔

ترجمان کے مطابق ظفراقبال گزشتہ رات واش روم گئےوہیں پران کی موت ہوگئی،پرائیویٹ سیکریٹری وزارت داخلہ ظفراقبال گجرات کےرہنےوالےتھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ وزارت داخلہ نےظفراقبال کی ڈیڈباڈی اسپتال منتقل کرائی جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ظفراقبال کی میت آبائی علاقےگجرات منتقل کرنےکےانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی جائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے مرحوم ظفر اقبال کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔