انڈونیشیا میں مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا

329

انڈونیشیا میں نجی ایئر لائن کا مسافر طیارہ بوئینگ 737 اچانک لاپتہ ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوئینگ طیارہ فلائٹ نمبر ایس جے 182 ٹیک آف کرنے کے 4 منٹ بعد لاپتہ ہوگیا۔ طیارے میں 50 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

نجی ایئر لائن کے مطابق مسافر طیارہ دارالحکومت جکارتا سے مغربی صوبے جا رہا تھا۔ طیارہ جب 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو رابطہ منقطع ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی گمشدگی سے متعلق معلومات لے رہے ہیں۔