کورونا کا خوف، مسافر نے فیملی کیلئے طیارے کی تمام ٹکٹس خرید لیں

557

ایک دولت مند انڈونیشیائی شخص، جس نے ہوائی جہاز کی اندرونی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اور اُن کی اہلیہ واحد مسافر تھے ، نے بتایا کہ اس نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ہوائی جہاز کے تمام ٹکٹ خریدے۔

جکارتہ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ مولجادی اپنے اسراف طرز زندگی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شائع کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ جکارتہ سے بالی کے لئے ہوائی جہاز پر اکیلے سفر کررہے ہیں۔

ملجادی نے کہا کہ ٹکٹوں میں 12 بزنس کلاس نشستوں اور 150 اکانومی کلاس نشستوں کی ٹکٹس شامل تھیں۔ کیونکہ وہ اور ان کی اہلیہ شالوین چانگ کوویڈ 19 سے شدید خوف زدہ ہیں۔

متعلقہ ائیر لائن نے تصدیق کی کہ پرواز میں ملجادی اور چانگ ہی مسافر تھے۔ کمپنی نے بتایا کہ ملجادی نے اپنے نام پر صرف دو ٹکٹ بک کروائے تھے لیکن یہ واضح نہیں کہ دوسرے ٹکٹ الگ الگ بکنگ میں خریدے گئے یا نہیں۔