شاہ سلمان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

345

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوایا ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے طور پر اس کی خواہش ظاہر کی تھی۔

سرکاری ایجنسی نے کورونا ویکسین لگوانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کردی۔

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔