پاکستان کپ سے ڈراپ ہونے پر کامران اکمل پھٹ پڑے

213

لاہور: پاکستان کپ سے ڈراپ ہونے پر ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ پر پھٹ پڑے۔

کامران اکمل نے اپنے بیان میں کہا کہ سینٹرل پنجاب کے کوچ نے وجہ بتائے بغیر منتخب نہیں کیا۔ بطور سینئر کھلاڑی میرے ساتھ کیا جانے والا سلوک مناسب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے جیسے کھلاڑی سے ایسے سلوک پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوچنا چاہیے۔ پی سی بی کو ٹیم کے کوچ سے بھی پوچھنا چاہیے کہ ایسا کیوں کیا۔

ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ ایک دم سے سینئر کو سائیڈ لائن کرنے سے کرکٹ کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیف ایکگزیکیٹیو وسیم خان اور ڈائریکٹر ندیم خان تحقیقات کریں کہ میں غلط ہوں یا کوچ؟