جنرل قاسم: قتل کا بدلہ باقی، اسرائیل جواب کا انتظار کرے، ایرانی سفیر

396

اسلام آباد:پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ابھی باقی ہے، ایرانی جواب کا انتظار کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایرانی سفیر نے کہا کہ  اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کی جامع تحقیقات ہو رہی ہیں،جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد عراق میں امریکی تنصیبات پر ایرانی حملہ ایک فوری رد عمل تھا۔

محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں جنرل قاسم کے قتل میں شامل تمام قوتوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں ایرانی حکومت کیلئے امریکی صدر کا انتخاب نہیں بلکہ ان کے اقدامات اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کو سب سے پہلے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو بحال کرنا چاہیے، صدر ٹرمپ نے اپنا زیادہ تر وقت ایرانی دشمنی میں گزارا۔