کراچی: فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، کئی مزدور پھنس گئے

839

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی۔ بڑی تعداد میں مزدور پھنس گئے۔

فائر بریگیڈ حکام نے کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہے، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیا۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ فیکٹری کے اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث اندر نہیں جاپا رہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موقع مل رہا ہے، لوگوں کو باحفاظت نکالا جا رہا ہے۔ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔ اس وقت 6 فائر ٹینٹدرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس اور سندھ رینجرز کے حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا تاہم آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں آگ لگ لگنے سے 8 افراد جھلس کے زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری میں ڈبلیوڈی اسپرے موجود تھے۔ آگ کی شدت زیادہ ہے قریب نہیں جا سکتے۔ متاثرہ فیکٹری سے متصل گوداموں کو خالی کرانے کا عمل جاری ہے۔