دیریلش ارطغرل: عبدالرحمن غازی کل عمیر ثناء فاؤنڈیشن  کا دورہ کریں گے

1154

کراچی : ترک ڈارمہ دیریلش ارطغرل  اور کورولش عثمان میں عبدالرحمن غازی کا تاریخی  رول ادا  کرنے والے معروف اداکار جلال آل اور  دیریلش ارطغرل کےپروڈیوسر کمال تیکدن کل عمیر ثناء فاؤنڈیشن پہنچیں گے۔

عمیر ثناء فاؤنڈیشن  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمیر ثناء فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف انصاری کی دعوت پر کل عبدالرحمن غازی کا تاریخی کردار ادا  کرنے والے معروف اداکار جلال آل اور  پروڈیوسر کمال تیکدن تھیلیسیمیا سے متاثربچوں سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  اس موقع پر عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ادا کار اپنی ٹیم کے ہمراہ عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عبدالرحمن غازی کا رول اداکرنے والے جلال آل اپنی ٹیم کے ہمراہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں ہیں،  جلال آل نے پاکستان آنے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دی تھی،  جس میں انہوں نے اپنے اسٹیٹس پر لکھا تھا اسلام علیکم پاکستان۔

ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰں بھی پاکستان پہنچ گیا