بھارتی سرحد کے اندر چینی فوجی پکڑا گیا

592

بھارتی آرمی نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب پینگانگ علاقے میں ایک چینی فوجی کو پکڑا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان لداخ کو لے کر تنازعہ جاری ہے جس کے دوران حال ہی میں ایک چینی فوجی ہندوستانی علاقے میں داخل ہوا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے اس چینی اہلکار سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ وہ کس طرح بھارتی سرحد میں داخل ہوا جبکہ اس کی اطلاع بھارتی فوج نے چینی فوج کو بھجوادی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کا یہ فوجی صبح سویرے ہندوستانی علاقے میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد مقامی جگہ پر تعینات ہندستانی فوجی نے اسے کسٹڈی میں لے لیا۔

ایک سینئر افسر کا کہنا ہے چینی فوجی سے قوانین کے مطابق پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس میں نامعلوم حالات میں فوجی کی سرحد میں دراندازی کی جانچ بھی شامل ہے۔