اسکوٹر پر دنیا بھر کا سفر، عالمی ریکارڈ قائم

381

اسکوٹر اور اس سے منسلک دو پہیوں والی چھوٹی کار پر پوری دنیا کا سفر کرنے والے برطانوی سیاحوں کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

انہوں نے دنیا بھر میں 34،000 میل کا سفر کیا۔ آکسفورڈ ڈشائر کے رہائشیوں میٹ بشپ اور ریس گلکس ایس ایچ 300 ای اسکوٹر اور گھریلو ساختہ سائیڈ کار لے کر دنیا بھر کے سفر پر نکلے تھے جس میں 15 مہینے کا عرصہ لگا۔

بشپ نے گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہم جانتے تھے کہ کافی جدوجہد کرنا پڑے گی لیکن ہمارا یہی مقصد تھا۔ سفر کا مقصد یہ جاننا تھا کہ بہت کم پیسوں میں اور اجنبیوں کی مدد سے کتنا فاصلہ طے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں نے سفر کے دوران ان کے لئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیئے اور خطرناک حالات میں اجنبیوں کی مدد سے ہی بال بال بچے۔

بشپ اور گلکس نے کہا کہ وہ اپنے سفر کے بارے میں ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں جس کا نام ‘Our Rdiculous World trip’، ہمارا مضحکہ خیز دنیا کا سفر ہے۔