آمدنی کودوگنانہ کیاتوریلوے کاحال پاکستان اسٹیل جیساہی ہوگا، وزیر ریلوے

297

کراچی:وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ آمدنی کودوگنانہ کیاتوریلوے کاحال پاکستان اسٹیل جیساہی ہوگا، چند ماہ میں فریٹ آمدنی کو دو گنا کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہاکہ ریلوے کے مختلف شعبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے ، تاکہ دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عوام کے اداکئے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم سے کب تک40 ارب روپے پاکستان ریلوے کے نقصانات کو پورا کرنے کے لئے ادا کئے جاتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریلوے کالونی میں دوسےڈھائی ارب کی بجلی چوری ہورہی ہے، اسےروکنےکیلئےمیٹرزلگارہاہوں،ریلوےکی زمینوں پرقبضہ ہورہاہے،کچی آبادیوں میں مزدوربرےحالات میں زندگی بسرکررہےہیں،ملک کے وسائل کو ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے  کا مزید کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مسافروں اور مال بردار ٹرینوں کو بروقت بحفاظت اپنی اپنی منزلوں تک پہنچایا جائے، اس وقت پاکستان ریلوے کے گزشتہ 5 ماہ کا خسارہ 17 ارب روپے ہے، جس کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔