ٹوئٹر کا ٹرمپ کے خلاف ایک اور اقدام

323

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی سرکاری اکاؤنٹ پوٹس سےٹوئٹ کرنےکی کوشش ٹوئٹرنےناکام بنادی۔

ٹوئٹرانتظامیہ کے مطابق پوٹس اکاؤنٹ سےشیئرکی گئی متعددٹوئٹس فوری بلاک کردی گئیں، مستقبل میں مسلح احتجاج کےپلان ٹوئٹرپروقتافوقتاڈالےجارہےتھےجب کہ  17جنوری2021 کوکیپٹل ہل،ریاستی عمارتوں پرایک،مجوزہ حملےکی پلاننگ شیئرکی جا رہی تھی۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ  مجھےخاموش کرانےکےلیےٹوئٹربھی سازش میں ملوث ہے، ٹوئٹرکاپابندی لگاناآزادی اظہاررائےکی دفعہ230کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ 12 گھنٹے کیلئے معطل کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر اور تشدد کو بھڑکانے کے مزید خدشہ کے باعث اکاونٹ بند کیا گیا ہے اور فیصلہ ٹرمپ کے اکاونٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔