کپتان کا لہجہ بتارہا ہے‘ انکے دن گنے جاچکے ہیں‘اسفند یار

192

پشاور/کوئٹہ (آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے وزیراعظم عمران خان کے مچھ واقعے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتارہا ہے، ان کے دن گنے جاچکے ہیں،ہزارہ برادری کو دھمکی آمیز باتیں کرنا زخموں پر نمک پاشی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔