اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے ، زمین اور آسمانوں کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں اور جو لوگ اللہ کی آیات سے کفر کرتے ہیں وہی گھاٹے میں رہنے والے ہیں (اے نبیؐ) ان سے کہو ’’پھر کیا اے جاہلو، تم اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنے کے لیے مجھ سے کہتے ہو؟‘‘
(الزمر:62-64)