مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ چھٹے روز بھی منقطع

262

سری نگر(اے پی پی )بھار ت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں شدید برف باری کی وجہ سے وادی کشمیر کا رابطہ جمعہ کومسلسل چھٹے روز بھی بیرونی دنیا سے منقطع رہا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتوار کے روز سے بدھ تک جاری رہنے والی شدید برف باری اورتودے گرنے کی وجہ سے سری نگرجموں ہائی وے پر ٹریفک مسلسل چھٹے روز بھی معطل رہی۔ شاہراہ پر8 ہزار سے زاید گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ ، شیوپیاں اور دیگر مقامات پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی جس سے سخت سرد موسم میں لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔دریں اثنا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 5جنوری 2019ء کو کشمیری کبھی بھی بھول نہیں سکتے کیونکہ اس روز غیر جمہوری طریقے سے ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا۔