K۔ الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

589

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت و سہل پسندی نے فریدکالونی کے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی،اورنگی ٹاون فرید کالونی توحیدمحلہ میں کے الیکٹرک اہلکاروں نے 11ہزار وولٹ کا پی ایم ٹی کو گنجان آبادی والے محلے کی ایک رہائشی مکان کے ساتھ متصل نصب کردیا ہے جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ گلی میں بچوں وخواتین کی آمدورفت زیادہ ہے اوربچے پی ایم ٹی کے نیچے کھیل کود میں بھی مصروف ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے اہل علاقہ بہت پریشان ہیں،اہل محلہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے پی ایم ٹی کو رہائشی مکانات سے فاصلے پر کھلے جگہ پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیاہے جبکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،یادرہے کہ اورنگی ٹاؤن میں کچھ عرصہ قبل کے الیکٹرک کی غفلت سے پی ایم ٹی گرنے کے دوواقعات پیش آچکے ہیں۔