نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مشکور

415

نیوزی لینڈ کرکٹ نے مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیوزی لینڈ میں پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی آمد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے لکھا کہ ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی محفوظ وطن واپسی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا تھا کہ دورے کے لیے دی گئی پاکستان کرکٹ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ اختتام پذیر ہو گیا، گرین شرٹس کے کھلاڑی ٹولیوں کی صورت میں وطن لوٹیں گے۔