برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

298

برطانوی حکومت نے ملک میں داخلے کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔

برطانوی حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق بیرون ملک سے آنے والے برطانوی شہریوں سمیت تمام مسافروں پر ہوگا۔ ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے والوں کو فوری طور پر 500 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

حکام نے شرائط سے متعلق بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ 72 گھنٹے کے دوران کیا گیا ہو ورنہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاقہ ٹیسٹ میں کورونا وائرس کا منفی ہونا لازمی ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ امید ہیں ان اقدامات سے ملک میں کورونا وائرس کئ پھیلاؤ میں کمی آئے گی۔ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی شرط برطانیہ کے دیگر ممالک میں بھی نافذ کی جائے گی۔