جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ

139

اسلام آباد: رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ اور خارجہ کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے افریقی ٹیم اور آفیشل کو بطوراسٹیٹ گیسٹ کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔