دورہ پاکستان کیلئے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

375

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا نے پاکستان کیلئے 21رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

جنوبی افریقی اسکواڈ میں فاف ڈوپلیسی، رباڈا، ڈین ایلگر اور تبریز شمسی سمیت دیگر شامل ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر مشتمل 27 رکنی دستہ پاکستان آئے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افریقی کرکٹ ٹیم کو بذریعہ برطانیہ آنے کی اجازت دے دی ہے جس کا سی اے اے کے شبعہ ائیر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاکستان پہنچے پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔