امیر مقام کی گاڑی کو حادثہ

545

پشاور: مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر مقام قافلے کے ہمراہ مالم جبہ سے شانگلہ جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی برف سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔

امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برفباری کے باعث میری سیکورٹی کی ایک جیپ کھائی میں گر گئی۔ گاڑی سلپ ہونے کے باوجود حادثے سے محفوظ رہی۔ ڈرائیور اور سیکورٹی اہلکار نے بروقت چھلانگیں لگادیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور اور اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔