ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا

996

لاہور: انسداد دہشتگری عدالت نے جماعت الدعوہ کے رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو چندہ اکٹھا کرنا اور کالعدم تنظیم چلانے کے کیس میں 15 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے اور دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ سنایا، عدالت نے انہیں 15 سال قید کے ساتھ 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

عدالت نے زکی الرحمن لکھوی کے شریک ملزم ابو انس محسن کو بھی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، انسداد دہشتگری عدالت نے ملزم کی سزا کے وارنٹ سپرنڈنٹ جیل کو بھجوا دیے ہیں۔

زکی الرحمن الرحمن لکھوی کے خلاف سی ٹی ڈی نے سات دسمبر 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنا اور کالعدم تنظیم چلانے کا الزام تھا اس کے علاوہ ملزم پر دہشتگروں کی مالی معاونت کے بھی الزامات تھے۔