حیدرآباد :چوڑی کا رخانوں کی بندش کیخلاف مزدوروں کا احتجاج

151
حیدرآباد ،چوڑیوں کے 17 کارخانوں کی بندش پر مزدور مالکان کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے چوڑی مزدوروں نے 17 کارخانوں کی بندش پر کارخانہ مالکان کیخلاف سراج گدی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے مالکان کیخلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سراج گدی نے کہا کہ یکم جنوری سے بغیر وجہ بتائے مزدوروں کو نکال کر چوڑی فیکٹریاں بند کردی گئیں جس کے باعث ہزاروں مردو، خواتین، مزدور بے روزگار ہوگئے، ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوڑی صنعت کے حوالے سے پہچانے جانے والے شہر حیدر آباد میں 17 فیکٹریاں مزدوروں کو بلا جواز نکال کر بند کردی گئی ہیں اور ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجودکوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ہزاروں افراد کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ فیکٹریوں کو فوری طور پر کھلوا کر ملازمین کو بحال کرائیں۔