ٹرمپ کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر دھاوا، خاتون ہلاک

531

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں ںے امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے بعد ڈونلڈٹرمپ کے حامی بے قابو ہوگئے، بڑی تعداد میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑ کر امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل میں لاٹھی ڈنڈے اور جھنڈے لیے ایوان میں گھس گئے، توڑ پھوڑ اور پولیس سے جھڑپوں کے دوران کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ارکان کانگریس عمارت میں محصور ہوکر رہ گئے اور اپنی جانوں کو کرسیوں کو پیچھے چھپ کر بچایا جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

Image

پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا تاہم مظاہرین کی جانب سے پولیس پر خارش والا اسپرے کیا گیا اور جھڑپوں کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ہنگاموں کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

امریکی حکام کی منظوری کے بعد واشنگٹن میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل میں بھی لاک ڈائون کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات تب ہوتے ہیں جب عوام کو انتخابات میں ان کی فتح سے دوررکھا جائے، ٹرمپ نے مظاہرین سے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور واپس گھروں کو چلے جائیں  مجھے اپنے حامیوں سے پیارہے۔