سانحہ مچھ کے لواحقین کا حکومت سے معاوضہ چیک کے بجائے نقد ادا کرنے کا مطالبہ

603

اسلام آباد: سانحہ مچھ کے لواحقین نے حکومت سے معاوضہ چیک کے بجائے نقد ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، جس کے باعث حکومت کو دشواری کا سامنا ہے کیونکہ رولزکے مطابق وفاقی حکومت معاوضہ نقد ادا نہیں کرسکتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کو سانحہ مچھ کے لواحقین کو معاوضہ دینے میں دشواری کا سامنا ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید نے معاوضہ چیک میں دینے کی پیشکش کی مگر لواحقین نے نقد ادائیگی کا مطالبہ کردیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے 70 فیصد افغانی ہیں جن کے بینک اکاؤنٹس نہیں تاہم رولز کے مطابق وفاقی حکومت معاوضہ نقد ادا نہیں کرسکتی، کیش دینے کے لیے رولزمیں تبدیلی صوبائی حکومت کو کرنا ہوگی۔