مریم اور بلاول کو تدفین کی اپیل کرنی چاہیے تھی، ترجمان بلوچستان

463

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہناہے کہ مچھ واقعے پر مریم نواز اور بلاول بھٹو نے آج غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،دبے لفظوں اور نرم جملوں میں آج دھرنے پر سیاست  کی گئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز نے دھرنے میں شرکت کرکے اشتعال انگیز بیانات دیے،سیاست کرنے کے بجائے مظاہرین کو میتوں کی تدفین کی تلقین کی جاتی ،ایسے واقعات ن لیگ کے دور میں بھی پیش آئیں ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ مچھ واقعے میں 10افراد قتل ہوئے جن میں سے 7افراد افغان ہیں، جن میں سے  افغان حکومت نے اپنے3شہریوں کی میتیں واپس مانگی ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاکستان آتے ہی دھرنے کے شرکا سے میتیوں کی تدفین کی اپیل کی تھی، ہم یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کے وقعات نہ ہوں۔