‘ہزارہ برادری سے اپیل ہے وہ اپنے پیاروں کو دفن کریں’

284

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری سے اپیل ہے وہ اپنے پیاروں کو  دفن کریں۔

کوئٹہ روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے افسوس ہے آپ کو قوم کا احساس نہیں، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے آپ مشیروں اور وزیروں کو بھیج رہے ہیں لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پررکھ کر بیٹھے ہیں، مچھ سانحہ پر سیاست    کرنے کی بات  نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ان کے دکھوں اور زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا مجھے بھی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی لیکن نواز شریف کے کہنے پر جارہی ہوں نواز شریف کا پیغام لے کر جارہی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی افسوسناک اور دل ہلادینے والا واقعہ ہےمیں جاکر درخواست کروں گی کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنائیں،مجھے امید ہے انہیں انصاف ضرور ملے گا ہزارہ برادری سے ساتھ یہ ظلم بہت عرصے سے ہورہا ہے، خوف کو پیچھے رکھ کر انسانیت  کامظاہرہ کرناچاہیے۔