مچھ واقعہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے افسران کو عہدے سے ہٹادیا

400

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مچھ واقے میں قتل ہونے والے کان کنوں پر ڈپٹی کمشنر   (ڈی سی ) کچھی اور ڈی پی او کوعہدے سے ہٹادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ڈی سی اور ڈی پی او کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جام کمال  نے سانحہ مچھ واقعے پر افسران کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ مچھ واقعے کے بعد ہزارہ برادری نے لاشوں سمیت دھرنا دے رکھا ہے ،  وفاق اور صوبائی وزراء متعدد بار مذاکرات کی کوشش کرچکے ہیں، لیکن دھرنا کے شرکاء نے وزیر اعظم کی آمدتک دھرنا جارکھنے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کرنے والی رقم  لواحقین کو نقد دی جائے ۔