حیدرآباد ،گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف بھوک ہڑتال

356
حیدر آباد، مسلم لیگ فنکشنل کے تحت گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) فنکشنل لیگ کی جانب سے شہر میں گیس کی بندش اور کم پریشر کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج اور بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے لکڑی کے چھولہے جلا کر احتجاج اور گیس انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رفیق مگسی، نیاز احمد ساند، سید ماجد شاہ، احمد علی چانڈیو، غلام نبی کلہوڑو، ندیم، عمران قریشی، فداحسین چانڈیو، آفتاب احمد لاڑک، محمد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں گیس کا بحران ہے، لوگ وقت پر کھانا نہ ملنے کے باعث اپنے کام پر جانے سے پریشان ہیں۔ لاک ڈا¶ن اور کورونا کے مارے عوام پہلے ہی غربت کے ہاتھوں پریشان ہیں اس پر گیس کا بحران مزید عذاب بن گیا ہے۔ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے غریب لوگ سلنڈر نہیں خرید سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کے بعد گیس کے بحران نے غریب کو جیتے جی مار دیا، حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔