کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات ، پراجیکٹ ٹیم کا مردان میں مختلف منصوبوں کا جائزہ

345

پشاور(جسارت نیوز)ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ ٹیم نے ضلع مردان کا دورہ کیااور وہاں پر جاری مختلف منصوبوں کاجائزہ لیا پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند اور ان انجینئرز کی ٹیم نے ٹھیکہ داروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کریں ، ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے ہمراہ انجنیئر پارس‘ احمد علی‘ عمر اور دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے‘ٹیم نے باکسنگ رنگ ‘سپیشل پرسنز پلے گرائونڈ کا جائزہ لیا جو آئندہ ماہ مکمل ہوجائیگا اور ڈی ایس او مردان کو حوالے کر دیا جائے گا ‘ٹیم نے پار ہوتی گرلز کالج میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا ‘انجنیئر احمد علی ہاتھیان اسپورٹس کمپلیکس میں بھی مارشل آرٹس ہال ڈیزائن کررکھا ہے جو پی ایم یو 1000 کا حصہ ہے جو جون 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا جہاں نیشنل مارشل آرٹس مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے ٹیم کو بتایا گیا کہ سرے بلول اور گوجاروں گارے پلے گرائونڈ بھی مارچ 2021 میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو حوالے کئے جائیں گے یہ منصوبے فروری 2020 میں منظور کئے گئے تھے اور ان منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے 150 کھیلوں کی سہولتیں جون 2021 تک مکمل کر لی جائیں گی ‘ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں تیزی سے تمام منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی نگرانی سیکرٹری ا سپورٹس عابد مجید‘ایڈیشنل سیکرٹری اسپورٹس جنید خان اور ڈی جی ا سپورٹس اسفندیار خان خٹک کررہے ہیں۔