چین نے فضا میں مضر اثرات کی نشاندہی کرنے والا ڈرون تیار کرلیا

459

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ماحولیاتی تحفظ اور مضر اثرات کی نشان دہی کرنے والا ڈرون تیار کرلیا۔ چینی میڈیا کے مطابق کامیاب تجربے کے بعد ڈرون کو بدھ کے روز گانسو صوبے کے ائرپورٹ پر تعینات کردیا گیا۔ گین لین 1نامی ڈرون کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ گین لین 1اپنے حجم میں دیگر ڈرون طیاروں سے قدرے بڑا ہے۔ تجرباتی پرواز کے طور پر اسے 40منٹ تک اڑایا گیا اور اس دوران اسے موسم کی صورت حال جاننے کے لیے استعمال کیا گیا۔ چینی ساختہ ڈرون کی خصوصیت ہے کہ وہ فضا میں پائے جانے والے مضر کیمیکلز اور گیسوں کی باآسانی نشان دہی کرسکتا ہے۔