مہمند:افغانستان سے فوجی چیک پوسٹ پرحملہ ، جوان شہید

301

راولپنڈی (آئی این پی)افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے پار سے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو فوری او ر منہ توڑ جواب دیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی سرحد کے ساتھ افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا ایک اہلکار سپاہی فضل واحد جام شہادت نوش کر گیا ۔ 25 سالہ فضل واحد کا تعلق شانگلہ سوات سے ہے ۔