کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

327

قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے ملک کے معاشی حب کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی  نے  کراچی میں دہشت گردی کے حوالے سے ہوم سیکریٹری کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے،اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا جاسکتاہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ کراچی کے اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی جائے، امن دشمنوں نے کراچی میں دہشت گرد حملےکی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حفاظتی اقدامات کرلیے جائیں۔