مینڈک کے شکار کلئے اس مکڑی کی ذہانت ملاحظہ کریں

385

شمال مشرقی ماڈاگاسکر میں ایک نئے مشاہدے سے پتہ چلا ہے کہ گینگلی مکڑیاں (مکڑیوں کی ایک نسل) دو پتوں کو اپنے ریشمی جال سے ایسے جوڑتی ہیں کہ وہ ایک محفوظ پناہ بن جاتی ہے اور مینڈک بارشوں اور عام دنو میں انہی مقامات پر آکر سستاتے ہیں۔ مکڑی جو چھپ کے بیٹھی ہوتی ہے، مینڈک کے آنے پر فوراً اُس پر حملہ کردیتی ہے۔

ماحولیات اور ارتقاء کے محققین نے 11 دسمبر کو اپنی تحقیق میں بتایا کہ اس مکڑی کے مینڈک کو شکار کرنے کے طریقہ کار کو دیکھا گیا کہ کس طرح یہ مکڑیاں مینڈکوں کو لالچ اور پھندے میں ڈالنے کے لئے مصنوعی ڈھانچے تیار کرتی ہیں۔

ماہر حیاتیات تھیو روزن فلجن اور ان کے ساتھی جرمنی کی یونیورسٹی آف گٹینجین کے ماحولیات کے ماہر ڈومینک مارٹن ماڈاگاسکر میں ایک ماحولیاتی سروے کر رہے تھے جب ڈومینک مارٹن نے ماڈاگاسکر کی اس مقامی مکڑی کو مینڈک کھاتے ہوئے دیکھا۔ مکڑی ایک چھوٹے سے درخت پر تھی اور قریب ہی پتے مکڑی کے ریشمی جال سے جُڑے ہوئے تھے۔