فیس بُک کی متنازعہ پالیسی، فلسطینی حکومت کا فیس بُک کے بائیکاٹ کا اعلان

300

فیس بُک کا فسلطینی مواد کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک داؤن ہونے پر فسلطینی حکومت نے 9 جنوری، ہفتے کے روز فیس 2 گھنٹے فیس بُک کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں ہفتے کے روز فیس بک کا دو گھنٹے کیلئے بائیکاٹ کیا جائے گا جس کا دورانیہ مقامی اوقات کار کے کے مطابق شام 5 سے 7 بجے تک ہوگا۔

فسطینی مرکز اطلاعات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹوں کی انتظامیہ اسرائیلی قبضہ حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور فیس بُک اپنے پیچ پر فلسطینی مواد، اُن کی اشاعت اور حتیٰ کہ ان تک رسائی پر پابندی عائد کررہی ہے۔

بیان میں اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ فیس بک نے فلسطینی کاز سے متعلق میڈیا پیجز اور نیوز نیٹ ورکس کی اشاعتوں تک رسائی پر پابندی عائد کررہی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان فلسطینی نیٹ ورکس تک رسائی میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔