کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا

242

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 176 رنز سے شکست دے دی۔

ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا۔ پہلی اننگز میں پاکستان کے 297 رنز، نیوزی لینڈ نے 659 رنز 6 وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کی۔ دوسری اننگز میں اوپنر شان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اظہر علی 37، فہیم اشرف 28، عابد علی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم 16، حارث سہیل 15، کپتان محمد رضوان نے 10 رنز بنائے۔ کیوی بولر کائل جیمیسن نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان کین ولیمسن 238 رنز کیساتھ نمایاں، ہنری نکولس نے 157 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل دوسری بار وائٹ واش کیا۔