بھارت: انگوٹھی پر 12،638 ہیرے، عالمی ریکارڈ قائم

489

ہندوستان میں ایک سونار نے ایک انگوٹھی میں 12،638 ہیرے نصب کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارتی ریاست میرٹھ میں رینانی جیویلز کے بانی ہرشیت بنسل نے بتایا کہ وہ 2018 میں سورت میں زیورات کے ڈیزائن کی تعلیم حاصل کررہے تھے جب انہوں نے ایک ہی انگوٹھی میں بیشتر ہیروں کو نصب کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش پر غور کرنا شروع کیا۔

بنسل کی کمپنی نے اس انگوٹھی کی نقاب کشائی کردی ہے جسے “خوشحالی کی انگوٹھی” بھی کہا جارہا ہے۔ اس میں ہزاروں قدرتی ہیرے نصب ہیں۔ بنسل نے بتایا کہ ان کا ہدف ہمیشہ 10،000 ہیروں سے زیادہ کا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کا ریکارڈ ہندوستان کے ہالمارک جیولرز کی ایک انگوٹھی تھی جس میں 7،801 ہیرے نصب تھے۔