امریکا میں سینیٹ کی دو نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

227

امریکی ریاست جارجیا کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جارجیا کی دو نشستوں پر ڈیموکریٹک اور ری پبلکن کے درمیان مقابلہ ہے۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد فیصلہ ہوگا کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں میں سے کون سینیٹ کو کنٹرول کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک کے رافیل وارنک جیت جائیں گے۔ اس طرح رافیل وارنک جارجیا کے پہلے امریکی سیاہ فام سینیٹر کی حیثیت سے تاریخ رقم کریں گے۔

جارجیا کی دونوں سیٹیں جیتنے پر ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری حاصل ہو جائے گی۔ جب کہ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت کے لیے  ایک سیٹ جیتنے کی ضرورت ہے۔

نومبر کے انتخابات میں جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں کے مقابلوں میں کوئی بھی امیدوار 50 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔ اس لیے ان دو نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوئے۔